کراچی پولیس چیف کا لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ ، شہر کی سیکورٹی پر اظہار اطمینان

کراچی پولیس چیف کا لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ ، شہر کی سیکورٹی پر اظہار ...
کراچی پولیس چیف کا لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ ، شہر کی سیکورٹی پر اظہار اطمینان

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس چیف غلام قادر تھیبو کی جانب سے لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا ہے اور انہوں نے شہر میں سیکورٹی کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔

کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر بہتر انتظامات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت کم ہونے کی وجہ سے شہر کی مارکیٹوں میں عوام کا رش بڑھ گیا ہے لیکن شہریوں اور تاجر برادری کی جانب سے سیکورٹی کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا گیا ہے ۔ شہر کی سیکورٹی کے حوالے سے کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مارکیٹوں میں 10 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے ۔

مزید :

کراچی -