پوزیشن ہولڈرطالبعلم برطانیہ کے دو ہفتے کے مطالعاتی دورے کے بعد سویڈن پہنچ گئے

پوزیشن ہولڈرطالبعلم برطانیہ کے دو ہفتے کے مطالعاتی دورے کے بعد سویڈن پہنچ ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات برطانیہ کے دو ہفتے کے مطالعاتی دورے کے بعد سویڈن پہنچ گئے ہیں۔سویڈن میں پوزیشن ہولڈرز کے وفدنے یونیورسٹی آف رولنسکا سٹاک ہوم کا دورہ کیا۔یونیورسٹی کی ڈپٹی وائس چانسلر مس ماریہ گرازیہ (Miss Maria Grazia)نے پاکستانی طلبا و طالبات کوخوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ کارولنسکا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو دنیا کا سب سے بہترین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اوراس انسٹی ٹیوٹ میں 22شعبے اور 800ریسرچ یونٹس موجود ہیں۔یونیورسٹی میں380پروفیشنلز اور1500سائنسدان خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ یہاں 1000 پوسٹ ڈاکٹرسٹوڈنٹس ،2300پوسٹ گریجوایٹ سٹوڈنٹس اور6000انڈر گریجوایٹس اور ماسٹر ز درجے کے سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں ۔حجم اور تحقیقی سہولیات کے حوالے سے کارولنسکا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا موزانہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے کیا جاتا ہے ۔ڈپٹی وائس چانسلر ماریہ گرازیہ نے اس موقع پر پاکستانی طالبعلموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو یورپ کے تعلیمی اداروں کے مطالعاتی دوروں پر بھجوانا وزیراعلی محمد شہباز شریف کا انقلابی قدم ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -