2015حکمران ٹولہ کی رخصتی اور نئے الیکشن کا سال ہے ،محمود الرشید

2015حکمران ٹولہ کی رخصتی اور نئے الیکشن کا سال ہے ،محمود الرشید

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ دھاندلی پر پردہ ڈالنے والے کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو نگے وعدوں سے پیچھے ہٹنا جھوٹ بولنا (ن)لیگ کا وطیرہ ہے (ن) لیگ کے درباری عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے جوڈشیل کمیشن میں جھوٹ اور سچ سب کے سامنے آنے والا ہے ‘لگتا ہے پورے حکمران ٹولہ عمران خان فوبیہ کا شکار ہو چکا ہے۔اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپو زیشن لیڈ رپنجا ب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ 2015حکمران ٹولہ کی رخصتی اور نئے الیکشن کا سال ہے دھاندلی ثابت ہونے پر (ن) لیگ کی مداریوں کی ٹیم منہ چھپاتی پھر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے لو ڈشیڈنگ ،لوٹ مار، مہنگائی اور بے روز گاری سمیت دیگر مسائل قوم کو تحفے میں دئیے ہیں۔

حکمران ٹولہ

مزید :

صفحہ آخر -