پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک پی آئی سی کے نئے چیف ایگزیکٹو تعینات
لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو بلال ذکریا کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک کو پی آئی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو تعینات کر دیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر ندیم حیات ملک کا شمار ملک کے معروف کارڈیالوجسٹ میں ہوتا ہے ۔ انہیں بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین خواجہ احمد حسان کی خصوصی سفارش پر لگایا گیا ہے ۔ انہیں بورڈ کے چیئرمین نے دو ماہ قبل ہی چیف ایگزیکٹو کے اختیارات سونپ دئیے تھے تاہم نوٹیفکیشن بھی گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو تعینات