متعدد عہدیداروں کے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے پر میاں منظور وٹو متحرک

متعدد عہدیداروں کے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے پر میاں منظور وٹو متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے ضلعی صدر اشرف سوہنا کی جانب سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد ضلع اوکاڑہ سے اور مختلف اضلاع کے پارٹی عہدیداروں کے متعلق پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے پارٹی کے ایسے لوگوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے میاں منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی پنجاب کو ٹیلی فون کیا اور انہوں نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ اگرچہ ان پر بڑا پریشر ہے میاں منظور احمد وٹو نے بات چیت کے دوران صمصام علی بخاری کی پارٹی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔

مزید :

علاقائی -