سوئی گیس انتظامیہ اور ایمپلائز یونین میں تنخواہ اور مراعات کا معاہدہ طے پا گیا

سوئی گیس انتظامیہ اور ایمپلائز یونین میں تنخواہ اور مراعات کا معاہدہ طے پا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار)سوئی گیس کمپنی کی انتظامیہ اور ایمپلائز یونین کے درمیان گیس ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت سوئی گیس ملازمین کی تنخواہوں میں 14 فیصد سے 21 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گیس کمپنی ذرائع کے مطابق سوئی گیس کمپنی کی انتظامیہ اور ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے درمیان گیس کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے حوالے سے ہر دو سال بعد معاہدہ طے پایا جاتا ہے۔ جس کے تحت گیس کمپنی کی انتظامیہ اور ایمپلائز یونین کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جاتی ہے اس کمیٹی کی سفارشات پر بورڈ آف ڈائریکٹر سے منظوری حاصل کی جاتی ہے۔ جس کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ گیس کمپنی اور ایمپلائز یونین کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے کے مطابق سوئی گیس کمپنی کے ایسے ملازمین جن کی سروس 10 سال تک ہو گئی ہے ان کی تنخواہوں میں 21 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ 2005ء سے پہلے کے گیس کمپنی کے ایمپلائز کی تنخواہوں میں 14 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطاق اوگرا نے باقاعدہ اس کی اجازت دے دی ہے جس میں یکم جولائی 2013ء سے یہ معاہدہ نافذ العمل ہو گا۔ گیس کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 14 سے 21 اضافے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایم ڈی سوئی گیس کمپنی عارف حمید کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوئی گیس

مزید :

صفحہ آخر -