شہباز شریف کا انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہدمقصود بٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کا انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہدمقصود بٹ کی والدہ کے انتقال پر ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدرحاجی مقصود بٹ ( مرحوم)کی بیوہ اور انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : علاقائی