عمرہ ویزہ اپروول کے لیے15رمضان المبارک آخری تاریخ مقرر

Jul 01, 2015

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ سیزن 2015ء کی ویزہ اپروول کے لیے15رمضان المبارک آخری تاریخ مقرر،15 رمضان المبارک کی رات 12بجے تک اپروول جمع ہونے کے ساتھ ہی عمرہ سیزن 2015ء مکمل ہو جائے گا ،15رمضان المبارک تک جن کی اپروول آئے گی صرف انہی کے ویزے لگ سکیں گے چند سعودی کمپنیاں اوپن ہیں جن کی اپروول آ رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر گنتی کی اپروول نکل رہی ہے اس سال گزشتہ سالوں سے بہت زیادہ عمرہ کاروبار ہوا ہے سب سے زیادہ کام دسمبر سے اپریل تک ہوا ہے اس کے بعد سسٹم آنے کی وجہ سے اپروول آنے کی رفتار مرحلہ وارکم ہوتی گئی۔

مزیدخبریں