پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ طلب

پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر تحقیقاتی کمیٹی کی ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے رواں سال جنوری میں پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ طلب کر لی ،عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پٹرول بحران پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاہم بجٹ تیاری کی وجہ سے تحقیقات شروع نہیں ہو سکیں عدالت کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید مہلت دے۔ عدالت نے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ طلب کرتے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

طلب

مزید : صفحہ آخر