سانحہ کوٹ رادھا کشن، مقدمے میں ملوث 4ملزمان کی درخواست ضمانتیں مسترد

سانحہ کوٹ رادھا کشن، مقدمے میں ملوث 4ملزمان کی درخواست ضمانتیں مسترد

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے مقدمے میں ملوث 4ملزمان کی درخواست ضمانتیں مسترد کر دیں ۔مسٹرجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے اکرم گجر ، یونس ، اصغر اور محمد اکرم کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت شروع کی تو سرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جبکہ وہ پولیس تفتیش میں گناہ گار پائے گئے ہیں۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں مسترد کر دیں۔

درخواستیں مسترد

مزید : صفحہ آخر