نیب کے ملزم کی پلی بارگیننگ منظوری اور معاملہ ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کیلئے درخواست

نیب کے ملزم کی پلی بارگیننگ منظوری اور معاملہ ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کیلئے ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی)نیب سے ساڑھے 9 کروڑ کے سکینڈل میں سزا یافتہ ملزم خالد شہباز نے پلی بارگین کے معاملے کی منظوری کا معاملہ ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش کرنے اور رہائی کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔حالی روڈ کے رہائشی خالد شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں بیرسٹر وسیم سجاد کی وساطت سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت نے نیب کے 2002ء کے ایک ریفرنس میں درخواست گزار سمیت 3افراد کو 14برس قید اور مارک اپ بطور جرمانے کی سزا سنائی، ہائیکورٹ نے اپیل میں جرمانے کی سزامعطل کر دی ،چیئرمین نیب نے پلی بارگین کی درخواست منظوری کر لی ہے مگر اس درخواست کو حتمی منظوری کے لئے احتساب عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا جا رہا ہے۔

درخواست

مزید : صفحہ آخر