عدالت عالیہ وکلاء کے مسائل کوترجیہی بنیادوں پر حل کر تی رہے گی،چیف جسٹس

عدالت عالیہ وکلاء کے مسائل کوترجیہی بنیادوں پر حل کر تی رہے گی،چیف جسٹس

لاہور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے کہا ہے عدالت عالیہ وکلاء کے مسائل کوترجیہی بنیادوں پر حل کر تی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ایبٹ آباد خیبر پختونخواہ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے وفود نے ملاقات کے دوران کیا ۔ ایبٹ آباد بار ایسو سی ایشن کے وفدمیں بار کے صدر اسد تنویر قریشی، نائب صدر سعید الرحمان، سیکرٹری جمال شاہ اور ممبر ایگزیکٹو بورڈ ناصر مشتاق شامل تھے، جبکہ جھنگ بار کی جانب سے ملاقات کر نے والوں میں بار کے صدر سید علی رضا ترمزی، سیکرٹری مہر عامرسمیت ایڈووکیٹس مہر افضل سیال اورمظہر گھلو شامل تھے۔ وفود نے عدالت عالیہ اور ضلعی عدلیہ میں لائی گئی اصلاحات کے حوالے سے فاضل چیف کی خدمات کو بھی سراہا اور آعادہ کیا ۔

مزید : صفحہ آخر