پنجاب حکومت سے جیلوں میں تعینات عملے کے حوالے سے تفصیلات طلب

پنجاب حکومت سے جیلوں میں تعینات عملے کے حوالے سے تفصیلات طلب

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں نئی جیلوں کی تعمیر کے معاملے پر دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جیلوں میں تعینات عملے کے حوالے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت16ستمبر تک ملتوی کر دی ۔درخواست گزار رداء قاضی کی جانب سے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبہ پنجاب میں نئی جیلیں تعمیر نہیں کی جا رہیں اور جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی بند ہیں،گزشتہ روز وزارت داخلہ کی طرف سے جواب عدالت کے روبرو داخل کروا دیا گیاجس میں بتایا گیا کہ صوبے میں 8نئی جیلوں کی تعمیر کا کام جاری ہے اور امید ہے کہ 30دسمبر تک تعمیر مکمل کرلی جائے گئی۔جبکہ نئی جیلوں کیلئے عملے کی تعیناتیوں کے لئے اخبارات میں اشتہارات دئیے جا رہے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر