ہائیکورٹ بار کے براہ راست جیلوں کے دوروں پر پابندی عائد

ہائیکورٹ بار کے براہ راست جیلوں کے دوروں پر پابندی عائد

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) محکمہ جیل خانہ جات نے لاہور ہائیکورٹ بار کی طرف سے قائم کی جانے والی وکلاء کی کمیٹیوں کے براہ راست جیلوں کے دوروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے اگر دورہ کرنا ہوتو وہ رجسٹرار ہائیکورٹ کے ذریعے منظوری لے سکتے ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات کے ایڈیشنل آئی جی جوڈیشل کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ بار کو بھجوائے گئے جوابی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کی قصور جیل کی ریفارمز کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو جیل کے دورے کی براہ راست اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے رجسٹرار ہائیکورٹ کی منظوری کے باوجود بھی پانچ سے زائد وکلاء کو کسی بھی جیل کے دورے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وکلاء پابندی

مزید :

صفحہ آخر -