فلور ملوں میں بارشوں سے خراب ہونیوالی ناقص گندم کی خریدوفروخت کا انکشاف

فلور ملوں میں بارشوں سے خراب ہونیوالی ناقص گندم کی خریدوفروخت کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گوجرانوالہ( بیورورپورٹ )ضلع گوجرانوالہ میں 18سے زائد فلورملوں میں انتہائی گھٹیا ‘ناقص اوربارشوں سے خراب ہونے والی گندم کے آٹے کی خریدوفروخت کاانکشاف ہوا ہے ۔مٹی سے بھرے گندم کے آٹے کی بڑے پیمانے پرخریدوفروخت میں محکمہ فوڈکے بعض افسران اورانسپکٹر ملوث بتائے جاتے ہیں جوکہ مبینہ طورپر مل مالکان سے منتھلیاں لے کر انسانی صحتوں اورجانوں سے کھل عام کھیل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ میں واقعہ درجنوں فلورملوں کے مالکان ‘زمینداروں‘ کسانوں او بیوپاریوں سے مضر صحت گندم سستے ترین داموں خریدکراسے بغیردھوئے ومٹی نکالے آٹا پیس کر فروخت کر رہے ہیں اوراکثر ملوں کے آٹے کے تھیلوں سے انتہائی بدبواورسنڈیاں نکلنے کی شکایات بھی زبان زدعام ہیں۔ ناقص آٹامہنگے داموں مارکیٹوں ‘بازاروں ‘تندوروں ‘دکانوں ‘ہوٹلوں اور دیگر کاروباری مراکز کے علاوہ سستے بازاروں میں بھی پہنچایاجاتا ہے جبکہ ناقص گندم سے تیار کردہ اس آٹے کے استعمال سے شہریوں کی بہت بڑی تعدادمہلک امراض میں مبتلا ہورہی ہے جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع بھرمیں 69سے زائد فلورملوں کو609باڈیز کی روزانہ کی اوسط گندم کی سپلائیوں میں بھی مل مالکان اورسرکاری سطح پرمضبوط گٹھ جوڑ سے بڑے پیمانے پر گھپلوں کاانکشاف ہوا ہے اورمحکمہ خوراک کے کئی افسروملازمین بعض مالکان سے مبینہ ملی بھگت کرکے گندم کی سرکاری سپلائی وزن اوربوریوں کی گنتی میں ہیرپھیر اورخردبرد میں بھی ملوث بتائے جاتے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -