ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.5فیصدحاصل کرنیکی منصوبہ بندی مکمل

ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.5فیصدحاصل کرنیکی منصوبہ بندی مکمل

  

لاہور(کامرس رپورٹر)آئندہ مالی سال 2015-16ء میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.5 فیصد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی جس کے تحت 20 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 2005-06ء میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.7فیصد تھی، 2014-15ء میں یہ شرح معمولی اضافے کے ساتھ 9.5فیصد رہی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں صرف 0.8فیصد اضافہ ہو سکا ۔سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 7.5فیصد سے لے کر 8.5فیصد کے درمیان رہی جبکہ سابق صدر آصف زرداری کے دور حکومت میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 7فیصد سے لے کر 8.3فیصد کے درمیان رہی۔مسلم لیگ (ن) کے دو سالہ دور حکومت میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔2013-14ء میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9فیصد اور 2014.15ء میں یہ شرح 9.5فیصد رہی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی منصوبہ بندی و کمیشن نے 2017-18ء تک پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 12فیصد سے 13فیصد تک لے جانے کا عندیہ دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -