ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مجرم کو پھانسی اور18سال قید کی سزا سنا دی

ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مجرم کو پھانسی اور18سال قید کی سزا سنا دی

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج شیرعباس اعوان نے عتیق قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم طارق جاوید کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دیگر دفعات میں 18سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔عدالت میں پولیس نے اسلام پورہ کے رہائشی عتیق کو قتل اور خاتون شمیم بی بی کو زخمی کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا ،استغاثہ کے مطابق مجرم طارق جاوید نے واٹر پمپ ٹھیک کرانے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے عتیق کو قتل کردیا تھا، فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی اور 2005ء کے پرانے مقدے میں نامزد مجرم طارق جاوید کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔ عدالت نے خاتون کوزخمی کرنے کے علاوہ 3 دیگر الزامات میں مجموعی طور پر 18سال قید اور 40ہزارروپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے،عدالت نے مذکورہ مجرم کو ایک لاکھ روپے دیت کی رقم بھی مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیاہے جبکہ عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ اگر مجرم رقم ادا نہ کرے تو اس کی جائیداد فروخت کر کے یہ رقم وصول کی جائے۔

پھانسی

مزید : صفحہ آخر