بچیکی، بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پرسسر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا

بچیکی، بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پرسسر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا

بچیکی (نامہ نگار)روٹھی بیوی ساتھ نہ بھیجنے پر داماد نے سسر کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق شرقپور کے رہائشی بوٹا کی شادی نواحی گاؤں دھاڑی چاکر منظور بشمولہ کوٹ نامدار کے محمد علی چاکر کی بیٹی (س) بی بی کے ساتھ ہوئی تھی جس میں سے اس کی کوئی اولاد نہ تھی ۔اولاد نہ ہو نے کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر(ّ س) بی بی اپنی میکے کوٹ نامدار آ گئی ۔بوٹا نے متعدد با ر اپنی روٹھی بیوی کو منانے کی کوشش کی مگر اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔ پولیس تھانہ بڑا گھر نے مقتولہ چچا نوشیر کی مدعیت میں بوٹا اور اس کے ساتھی نادر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

مزید : علاقائی