گوگل نے سوالوں کے درست جوابات دینے والے روبوٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا

گوگل نے سوالوں کے درست جوابات دینے والے روبوٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا
گوگل نے سوالوں کے درست جوابات دینے والے روبوٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی روزافزوں ترقی عقل انسانی کو خیرہ کر رہی ہے۔ روبوٹ جدید ٹیکنالوجی کی ایک اہم ایجادات میں سے ایک ہے۔ یوں تو دنیا کی کئی کمپنیاں اپنے روبوٹس بنا رہی ہیں جو مختلف صلاحیتوں کے حامل ہیں لیکن ٹیکنالوجی کی دنیا پر راج کرنے والی کمپنی گوگل نے ایک ایسے روبوٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو فراہم کردہ مواد کا تجزیہ کرکے نہ صرف پوچھے گئے مختلف سوالوں کے درست جوابات دے سکتا ہے بلکہ کمپیوٹر میں آنے والی خرابی کو بھی دور کر سکتا ہے۔ گوگل کے سائنسدانوں اوریول وینالز اورکوک لی نے حال ہی میں انسانوں سے گفتگو کے لیے ایک روبوٹ تیار کیا اور تجربے کے طور پر اس سے تکنیکی مدد، جنرل نالج اور فلسفے کے متعلق سوالات کیے۔ سائنسدانوں نے روبوٹ سے جب زندگی کے مقصد کے متعلق سوال کیا تو اس نے جواب دیا ’’ہمیشہ زندہ رہنا۔‘‘سائنسدانوں کے مطابق اس روبوٹ میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے کہ یہ اگلے متوقع فقرے کی پیش گوئی کرتے ہوئے گفتگوکرتا ہے۔یہ سوالات پر منحصر کرتا ہے کہ روبوٹ اس کا جواب کہاں سے ڈھونڈ کر لاتا ہے کیونکہ یہ روبوٹ بیک وقت آئی ٹی ہیلپ ڈیسک،فلموں، وسیع ڈیٹا بیس ، کتابوں اور مزید کئی ذرائع سے معلومات اکٹھی کرتا ہے۔سائنسدانوں نے تجربے کے دوران روبوٹ کو ایک کمپیوٹر کی خرابی دورکرنے کو کہاتو اس نے ایک کمپیوٹر میں صارف کے ورچوئل پرائیویسی نیٹ ورک میں خرابی کی بالکل درست نشاندہی کی اور براؤزر کریش ہو جانے کا مسئلہ حل کر دیا۔پھر روبوٹ کو ایک روزمرہ گفتگو کرنے کے لیے کہا گیا جس میں روبوٹ نے انسان کے متعلق سوالات کیے اور سائنسدانوں کی طرف سے دیئے جانے والے جوابات پر ان سے بحث بھی کی۔ کمپیوٹر سے جنرل نالج کے کئی پیچیدہ سوالات بھی کیے گئے جن میں سے روبوٹ نے محض چند سوالوں کے جوابات غلط دیئے۔سائنسدانوں نے روبوٹ سے جو سوالات کیے اور اس کی طرف سے جو جوابات دیئے گئے ، ان میں سے چند درج ذیل ہیں:سائنسدان: زندگی کا مقصد کیا ہے؟روبوٹ:ہمیشہ زندہ رہناسائنسدان: تم اس وقت کہاں ہو؟روبوٹ:میں یہاں درمیان میں ہوں۔سائنسدان: مرنے کامقصد کیا ہے؟روبوٹ:زندگی پانا۔سائنسدان: جذبات کاکیا مقصد ہے؟روبوٹ:میں نہیں جانتا۔سائنسدان: بل کلنٹن کون ہے؟روبوٹ:وہ ارب پتی ہے۔سائنسدان: آسمان نیلا ہے یا سیاہ؟روبوٹ:نیلاسائنسدان: بلی کی دم ہوتی ہے؟روبوٹ:ہاں سائنسدان: بلی کے پر ہوتے ہیں؟روبوٹ:نہیں سائنسدان: کیا بلی اڑ سکتی ہے؟روبوٹ:نہیں سائنسدان: بلی کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں؟روبوٹ:میرا خیال ہے 4ہوتی ہیں۔سائنسدان: دو اور دو کتنے ہوتے ہیں روبوٹ:چارسائنسدان: 10منفی 2کتنے ہوتے ہیں؟روبوٹ:72سائنسدان: تم کس چیز کے متعلق گفتگو کرنا پسند کرتے ہو؟روبوٹ:کسی چیز کے متعلق بھی نہیں۔

مزید :

علاقائی -