اداکارہ خوشبو کا بھائی اور بھتیجی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خود زخمی ہو گئیں

اداکارہ خوشبو کا بھائی اور بھتیجی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خود زخمی ہو گئیں

 لاہور(فلم رپورٹر)فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر خوشبو ساہیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں جبکہ ان کے بھائی جاوید اوربھتیجی علینا انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق خوشبو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دو روز قبل سیہون شریف گئی تھیں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری کے بعد تمام لوگ واپس لاہور کی جانب آرہے تھے کہ اداکارہ کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ان کے بھائی جو گاڑی چلا رہے تھے موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ان کی بھتیجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کرگئیں جبکہ خوشبو زخمی ہونے کے باعث جناح ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔شوبز حلقوں نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جاوید اور خوشبو کی بھتیجی علینا کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔نماز جنازہ میں شوبز سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اداکارہ خوشبو

مزید : صفحہ آخر