صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے سے ...

  

 لا ہور (کرا ئم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق غازی آباد میاں امیر الدین پارک کے رہائشی سجاد کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چار ڈاکو ساڑھے چار لاکھ اور فیکٹری ایریا مدینہ کالونی میں صدیق کے گھر سے تین ڈاکو اڑھائی لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ستوکتلہ میں ظفر اقبال کے گھر سے چور 20لاکھ،گرین ٹاؤن میں سلیم کے گھر سے ساڑھے آٹھ لاکھ اور ماڈل ٹاؤن میں علیم کی دکان سے 8لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا چوہنگ میں ڈاکٹر رضوان سے چار لاکھ 75ہزار،مسلم ٹاؤن میں شان علی اور اسکے دوستوں سے دولاکھ 90ہزار،نواب تاؤن میں قادر سے 30ہزار،قلعہ گجر سنگھ میں اعجاز سے 25ہزار جوہرٹاؤن میں راشد اور فیملی سے 23ہزار کی نقدی زیورات اور جوہرٹاؤن مین شبیر سے ایک لاکھ نقدی اور مو ٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ مزنگ عامر،مصری شاہ سلیمان،اسلام پو رہ نواب دین،شادباغ مہدی حسن،نواں کوٹ عرفان،مسلم ٹاؤن منیب،گرین ٹاؤن عمران،سبزہ زارشاہ نواز،نواب ٹاؤن عامر،غازی آباد حفیظ،فیصل ٹاؤن اقبال گارڈن ٹاؤن عمر کی مو ٹرسائیکلیں اور سمن آباد سلیمان اقبال ٹاؤن امتیاز اور ستوکتلہ میں وقار کی گاڑیاں کرلیں گئیں-

مزید :

صفحہ آخر -