پنجاب، مختلف مقامات پر 24گھنٹوں میں 543ٹریفک حادثات،10افرادجاں بحق

پنجاب، مختلف مقامات پر 24گھنٹوں میں 543ٹریفک حادثات،10افرادجاں بحق

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 543ٹریفک حادثات میں438افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیا،214افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران10افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں200ڈرائیور ،24کم عمرڈرائیور،338مسافراور124پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ116ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت121متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد66حادثات میں78متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ39حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی