گھوڑا گاڑی کی زد میں آ کر راہگیر خاتون جاں بحق، 9 سالہ بچہ زخمی

گھوڑا گاڑی کی زد میں آ کر راہگیر خاتون جاں بحق، 9 سالہ بچہ زخمی

سمبڑیال (نامہ نگار)جانوروں کے لیے چارہ لانے والی گھوڑا گاڑی نے راہ گیر خاتون اور بچے کو کچل ڈالا خاتون جاں بحق بچہ شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق محلہ قلعہ کا رہائشی رانا انتظار عرف پپو جانوروں کے لیے گھوڑا گاڑی پرچارہ لیکرمحلہ مغربی سے گزرہاتھاکہ زیادہ رش ہونے کی وجہ سے گھوڑا بدک کر بے قابوہوگیا اوردوڑ لگا دی جس کے نیتجہ میں راہ گیر خاتون حفیظاں بی بی اور 9سالہ عبدالرحمان کچلے گئے۔خاتون زخمو کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ عبدالرحمان کو شدیدزخمی حالت میں لاہورہسپتال منتقل کر دیا گیا۔خاتون کے لواحقین نے گھوڑاگاڑی مالک کو موقع پرمعاف کردیا۔

مزید : علاقائی