ایس ایچ او مغلپورہ کو معطل کردیا گیا

ایس ایچ او مغلپورہ کو معطل کردیا گیا

لاہور(کرائم سیل) ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے مغلپورہ کے علاقے میں دو بے گناہ افراد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر ایس ایچ او مغلپورہ کو معطل کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے انکوائری میں گنہگار ثابت ہونے پر ایس ایچ او مغلپورہ انسپکٹر رائے ناصر عباس کو معطل کر کے پولیس لائن میں بھجوا دیا ہے۔

مزید : علاقائی