گجرات :ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ،ایک زخمی

گجرات :ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ،ایک زخمی

گجرات(بیورورپورٹ)جی ٹی روڈ پر کلیوال سیداں کے قریب سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور فضل الرحمان ‘ کنڈیکٹر محمد اعظم اور ڈمپر ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشوں اور زخمی کو ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کرین کے ذریعے دونوں ٹرکوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی