آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سندھ بھر میں تیل کی سپلائی روک دی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سندھ بھر میں تیل کی سپلائی روک دی

کراچی(این این آئی)آئل ٹینکرکنٹریکٹرزایسوسی ایشن نے خدمات پرسیلزٹیکس کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے پٹرول،ڈیزل اورفرنس آئل کی سپلائی روک دی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرکنٹریکٹرزایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کی جانب سے خدمات پرسیلزٹیکس عائدکرنے کے خلاف ہڑتال کردی ہے۔ پٹرول،ڈیزل اورفرنس آئل کی سپلائی بندکردی ہے۔اس ضمن میں آئل ٹینکرکنٹریکٹرزایسوسی ایشن کے سینئرایگزیکٹیوسلیمان ترین نے کہاکہ حکومت سندھ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ خدمات پرسیلزٹیکس نہیں لگایاجائیگا،بجٹ میں خدمات پرچھ فیصد ٹیکس عائدکردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج سے فلیٹ میں موجود چھ ہزارٹینکرزکھڑے کردییگئے ہیں،سندھ حکومت نے سیلزٹیکس واپس نہ لیاتوہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رہیگی۔

مزید : صفحہ اول