صوبائی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 50 ڈرون کیمرے متعلقہ اضلاع کے سپرد

صوبائی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 50 ڈرون کیمرے متعلقہ اضلاع کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا کے حکم کے مطابق دہشت گردوں، خطرناک اشتہاریوں اور ان کی خفیہ پناہ گاہوں کی نگرانی اور مقدس ایام پر نکلنے والے جلوسوں اور جلسوں کے شرکاء کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خریدے گئے 50ڈرون کیمرے متعلقہ اضلاع کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، خریدے گئے یہ ڈرون کیمرے تمام اضلاع کو ایک ایک جبکہ لاہور کو 3اور سپیشل برانچ کو 3، پولیس کالج سہالہ، پنجاب ہائی وے پٹرول ، پولیس کالج لاہور، ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور ، پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی کو ایک ایک جبکہ سپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ (SPU)، CTOلاہور اور CTOراولپنڈی کو بھی ایک ایک ڈرون کیمرہ دیا گیا ہے۔صوبائی پولیس سربراہ نے اس سلسلے میں افسروں کو بتایا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنجاب پولیس کوسنگین جرائم میں ملوث ملزموں کی گرفتاری میں نہ صرف مدد حاصل ہو سکے گی بلکہ صوبے کے کسی بھی ضلعے میں ان مجرموں کے خلاف آپریشن میںآسانی ہو گی اور دوران آپریشن مجرموں کے ہاتھوں افسروں اور اہلکاروں کی قیمتی جانوں کو بھی بچایا جاسکے گا۔اس کے علاوہ PHPدوران سفرمسافروں کو مختلف وارداتوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ان کیمروں کو استعمال کر سکے گی۔اسی طرح ٹریفک پولیس کو دئیے گئے ڈرون کیمروں سے ٹریفک مینجمنٹ اور ٹریفک کے بہاؤ کو رواں رکھنے اور ٹریفک میں خلل کا باعث بننے والے فیکٹرز کا قبل از وقت تعین کر کے ٹریفک سسٹم کو بہتر کیا جا سکے گا۔

مزید :

صفحہ اول -