اسلام آباد ، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد ، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام اباد(آن لائن) وفا قی دارالحکو مت اسلام اباد، راولپنڈی، لاہور، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 171 کلومیٹر نیچے تھی

مزید :

صفحہ اول -