تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے آج بند رہیں گے

تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے آج بند رہیں گے

فیصل آباد (اے این این)سٹیٹ بینک نے (آج )یکم جولائی بروز بدھ کو نئے مالی سال کے آغاز کے باعث بینک ہالیڈے کا اعلان کیا ہے اس سلسلہ میں جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان ٗسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان ٗنیشنل بینک آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینکس اور مالیاتی ادارے آج (بدھ) کو بند رہیں گے اور کسی قسم کاکوئی لین دین نہ ہوگا۔

مزید : صفحہ اول