سانحہ صفورا کے گرفتار ملزمان نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں ، آئی جی سندھ

سانحہ صفورا کے گرفتار ملزمان نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں ، آئی جی سندھ

کراچی(اے این این)آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کے گرفتار ملزمان نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں ، گرفتار ملزمان سانحہ صفورا کے علاوہ 38 دیگروارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔منگل کو وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ صفورا کے گرفتار ملزمان اعلی تعلیم یافتہ ہیں جو وارداتوں میں موبائل فون کے بجائے وائس انٹرنیٹ پروٹوکول استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری گینگ وار کے خلاف بھی آپریشن بھرپور طاقت سے جاری ہے جب کہ گینگ وار کے 81 اہم ملزمان کو گرفتاری کیا جاچکا ہے۔آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ سانحہ صفورا کے گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سانحہ صفورا کے ساتھ ساتھ دیگر 38وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ۔

مزید : صفحہ اول