این اے 19 ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بابر خان امیدوار نامزد

این اے 19 ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بابر خان امیدوار نامزد

اسلام آباد ( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) نے ہری پور کے حلقہ این اے 19 کے ضمنی الیکشن میں سابق سپیکر گوہر ایوب خان کے بیٹے عمر ایوب کی جگہ سابق صوبائی وزیر میر اختر نواز خان (مرحوم) کے بیٹے بابر خان کو پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا اور اسے ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔عمر ایوب کی والدہ کی خراب صحت اور بیرون ملک ہونے کے باعث سینئر پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے بابر خان کو امیدوار نامزد کیا ۔ (ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق بابر خان نے 2013ء کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا اور اس میں 26 ہزارووٹ حاصل کیے تھے ، وہ میر اختر خان نواز سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے صاحبزادے ہیں جنہیں خیبرپختونخوا میں ایم ایم اے کی حکومت کے دور میں قتل کردیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ اول