کراچی میں گرمی کے باعث مزید 39افراد جاں بحق ، تعداد 1256ہو گئی

کراچی میں گرمی کے باعث مزید 39افراد جاں بحق ، تعداد 1256ہو گئی

  

کراچی (خصو صی رپورٹ) گرمی کے باعث مزید انتالیس افراد جاں بحق ہو گئے۔ دس دن میں مرنے والوں کی تعداد بارہ سو چھپن ہو گئی۔ سب سے زیادہ 369 اموات جناح اسپتال میں ہوئیں ۔ عباسی شہید ہسپتال میں 204 افراد جاں بحق ہوئے۔ سول سپتال میں 176 افراد گرمی سے دم توڑ گئے۔ بلدیہ عظمی کے مختلف ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں 36 ہلاکتیں ہوئیں۔ سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی میں 27، سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی اسپتال میں 27 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں 39 افراد گرمی سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال 17 افراد ہلاک ہوئے۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 51ہلاکتیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ جن نجی اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتیں ہوئیں ان میں آغا خان اسپتال، پٹیل اسپتال، میمن میڈیکل اسپتال، انڈس اسپتال، ضیاالدین اسپتال اور لیاقت ا?باد شامل ہیں۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں موسم قدرے بہتر ہوا ہے جس کی وجہ سے گرمی سے ہلاکتیں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے علاوہ گرمی سے ہلاک ہونے والے 10 افراد کا تعلق اندرون سندھ کیعلاقوں سے تھا۔

مزید :

صفحہ اول -