حجاب پہننے والی لڑکی کے لباس کو ’’بہترین لباس‘‘ کا اعزاز مل گیا

حجاب پہننے والی لڑکی کے لباس کو ’’بہترین لباس‘‘ کا اعزاز مل گیا
حجاب پہننے والی لڑکی کے لباس کو ’’بہترین لباس‘‘ کا اعزاز مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (نیوز ڈیسک) مغرب میں حجاب کے خلاف کیا کیا پراپیگنڈہ نہیں کیا جاتا لیکن ریاست نیوجرسی سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان طالبہ نے نہ صرف یہ ثابت کردیا کہ حجاب کے بارے میں کیا جانے والا پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے بلکہ دنیا کو یہ بھی دکھادیا کہ خواتین کے لئے یہی خوبصورت ترین لباس ہے۔فلسطینی نژاد طالبہ ابرار شاہین کلفٹن ہائی سکول کی طالبہ ہیں اور وہ اپنے خوبصورت لباس، حجاب جس کا لازمی ہے، کی وجہ سے ہمیشہ نمایاں اور منفرد مقام کی حامل رہی ہیں۔ ویب سائٹ NorthJersey.comکے مطابق ابرار شاہین کا حجاب پر مشتمل لباس ہمیشہ نمایاں اور بہترین قرار پایا۔ جب سکول کی yearbookمیں تمام طالبات نے اپنی جدید سے جدید لباس میں بنائی گئی تصاویر بھیجیں تو ابرار شاہین نے اپنے روایتی لباس میں بنوائی گئی تصویر ہی yearbookمیں شائع کروائی۔ جب بہترین لباس کیلئے ووٹنگ ہوئی تو وہ خود یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ ان کے لباس کو ’’بہترین لباس‘‘ کا اعزاز مل گیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ہمیشہ چیئر لیڈرز ہی یہ مقابلہ جیتتی ہیں اور وہی مقبول ترین لڑکیاں ہوتی ہیں، تو مجھے خود بہت حیرانی ہوئی کہ میں بہترین لباس والی لڑکی قرار دی گئی تھی، حجاب پہننے والی لڑکی۔ابرار شاہین نے یہ اعزاز ایک سخت مقابلے میں حاصل کیا کیونکہ ان کے سکول میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جنہوں نے درجنوں مختلف اقسام کے خوبصورت لباس زیب تن کئے۔ کلفٹن ہائی سکول کے تقریباً 3300سٹوڈنٹس میں سے 52فیصد ہسپانوی،35فیصد گورے8فیصد ایشیائی اور5فیصد سیاہ فام ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -