پی ٹی آئی بڑے سیاستدانوں کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے متحرک

پی ٹی آئی بڑے سیاستدانوں کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی )موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں تحریک انصاف نے نئی پیش بندی کا آغاز کردیا ہے پنجاب میں ممکنہ بلدیاتی انتخابات، الیکشن ٹربیونل اور جوڈیشل کمشن کے فیصلوں اور ملکی سطح پر پائی جانے والی سیاسی بے یقینی کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کی قیادت نے اہم فیصلے کیے ہیں اور نواز لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے ، عمران خان نے سینٹرل پنجاب کے حوالے سے اپنے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان کے ذریعے سیاسی رابطوں کو تیز کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کو خصوصی طور پر فوکس کیا جارہا ہے جس کے لیے پارٹی چیئر مین عمران خان نے خود دلچسپی لیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریا ں سونپی ہیں جس کے نتیجے میں ایک سابق صوبائی وزیر نے گجرانوالہ سے پی ٹی آئی میں شمولیت کرلی ہے جبکہ اوکاڑہ سے سابق وزیر مملکت اور صوبائی وزیر سمیت پیپلز پارٹی سے قائدین کی تحریک انصاف میں شمولیت ہونے والی ہے اور آنے والے چند دنوں میں دیگر اضلاع کے علاوہ لاہور شہر سے بھی سابق اراکین اسمبلی ، ناظمین اور سیاسی رہنماؤں کی کھیپ تحریک انصاف میں شامل ہوسکتی ہے ، تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو اعتماد میں لیتے ہوئے عبدالعلیم خان دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی رابطوں میں مصروف ہیں ، ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں جیتنے والے سیاست دانوں کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے دو قدم آگے جانے کو تیار ہے اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان جو بھی ٹاسک دینگے وہ اس سے عہدہ برآ ہونے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع سے جلد اچھی خبریں سامنے آئینگی اور انشاء اللہ تحریک انصاف پہلے سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -