برطانیہ سمیت یورپی ممالک گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں آ گئے

برطانیہ سمیت یورپی ممالک گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں آ گئے

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ سمیت یورپی ممالک گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں آ گئے حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر دی سپین اور پرتگال سمیت بعض دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا محکمہ موسمیات کی طرف سے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے سپین کے جنوبی شہر قرطبہ میں ریڈ الرٹ جبکہ پرتگال میں چار خطوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے حکام کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ گرم موسم کے باعث دونوں ممالک کے جنگلوں میں آتشزدگی کا خطرہ ہے جبکہ غیر معمولی درجہ حرارت سے شہریوں کو صحت کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے گرمی کی شدت بڑھتے ہی برطانیہ کے مختلف مقامات سمیت سپین اور پرتگال میں لوگوں نے دریاؤں کا رخ کر لیا تفریحی مقامات پرعوام کی بڑی تعداد نے گرمی سے بچنے کے لیے ڈیڑے ڈال لیے ہیں ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے کم از کم تین لیٹر پانی پییں اور گرم خوراک ترک کر یں ۔

مزید : صفحہ اول