سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سروس کے ناقص معیار پر ایئرانڈس کی سروس معطل کردی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سروس کے ناقص معیار پر ایئرانڈس کی سروس معطل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سروس کے ناقص معیار پر ایئرانڈس کی سروس معطل کردی ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نجی ہوائی کمپنی ایئرانڈس کو متعدد بار سروس بہتر بنانے کی وارننگ دی گئی جب کہ کمپنی نے حفاظتی انتظامات کی بھی خلاف ورزی کی جس کے باعث اس کی سروس معطل کردی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرانڈس کی سروس یکم جولائی 2015 سے بند کردی جائے گی اور جب تک سروس بہتر نہیں ہوگی اسے پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -