شوہر کا بیوی پر تشدد، خاتون انصاف کے لئے تھانے پہنچ گئی

شوہر کا بیوی پر تشدد، خاتون انصاف کے لئے تھانے پہنچ گئی

لاہور(کر ائم سیل) سبزہ زار کے علاقہ میں خرچہ مانگنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، خاتون انصاف کے حصول کے لئے تھانے پہنچ گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار کی رہائشی عالیہ کی خالہ کے بیٹے سے شادی ہو ئی تھی۔عالیہ نے بتایا کہ میرا شوہر مجھے گھر کا خرچ نہیں دیتا اورخرچہ مانگنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنا تا ہے۔میرے تین بچے ہیں، ان کی پرورش میرے لئے انتہائی مشکل ہے۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے شوہر کے مظالم سے بچایا جا ئے ۔

مزید : علاقائی