مسلح ون ویلر کو گرفتارکرنے پرٹریفک وارڈنز کیلئے نقد انعام کا اعلان

مسلح ون ویلر کو گرفتارکرنے پرٹریفک وارڈنز کیلئے نقد انعام کا اعلان

لا ہور ( وقائع نگا ر خصو صی ) فیروز پر روڈ سے ٹریفک وارڈنز نے ون ویلر کو اسلحہ سمیت حراست میں لیکر مزید تفتیش کے لئے تھانہ نصیر آباد کے حوالے کر دیا۔چیف ٹریفک آفیسر نے ون ویلر کو گرفتار کرنے والے ٹریفک وارڈنز کے لئے ایک ایک ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ٹریفک وارڈنز تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ون ویلنگ کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نوجوان بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر کلمہ چوک سے جانب نصیر آباد کی جانب ون ویلنگ کر رہا تھا پٹرولنگ آفیسر شفقت نے اس کا تعاقب شروع کر دیا اور وائرلیس پر گلاب دیوی سٹاپ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز تنویر ، عباس اور سہیل کو پیغام دیا کہ ایک ون ویلر ان کی جانب آ رہا ہے جس پر ٹریفک وارڈنز نے کاروائی کرتے ہوئے گلاب دیوی اشارے پر ٹریفک کو روک دیا جس پر ون ویلر کو بھاگنے کا موقع نہ مل سکا۔

مزید : علاقائی