جنرل ہسپتال میں آتشزدگی،مریضوں اور لواحقین میں بھگدڑ مچ گئی

جنرل ہسپتال میں آتشزدگی،مریضوں اور لواحقین میں بھگدڑ مچ گئی

  

لاہور ( کرا ئم سیل ) جنرل ہسپتال کی سرجیکل وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر سروس اور ایدھی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔ جنہوں نے آگ پر قابو پالیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات گئے جنرل ہسپتال کی سرجیکل وارڈ میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی آگ کے لگنے پر وارڈ میں موجود مریض اور ان کے لواحقین میں بھگدڑ مچ گئی ہسپتال کے عملے نے مریضوں کو فوری طور پر وارڈ سے باہر منتقل کر دیا اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر سروس اور ایدھی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ ریسکیو فائر سروس کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا تاہم ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔

مزید :

علاقائی -