شاہدرہ، زیر حراست 2 ڈاکوؤں کے لواحقین کا پولیس کے خلاف مظاہرہ
لاہور(کرا ئم سیل )شاہدرہ بیگم پورہ کے علاقہ میں سی آئی اے پولیس نے دو مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا بعدازاں دونوں مبینہ ڈاکوؤں کو غائب کردیا جس کے بعد مبینہ ڈاکوؤں کے لواحقین نے چوکی بیگم کوٹ میں پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر لواحقین کا کہنا تھا کہ انکے بیٹے فیصل گلزار اور ولی خان جوکہ رکشا ڈارئیورز ہیں محنت مزدوری کرکے اہل خانہ کا پیٹ پالتے ہیں دونوں کو سی آئی اے پولیس کے اہلکاروں نے چند روز قبل اغوا کرلیا اور انکو تشدد کا نشانہ بنایا گیا بعد میں دونوں کو پولیس نے غائب کردیا لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو پولیس نے جعلی مقابلے میں پار کرنے کی تیاریاں رکھی ہیں جبکہ اس سلسلہ میں پولیس نے لاعلمی کاا ظہار کیا ہے ۔