کامونکے : ملزمان نے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تیز اب پھینک دیا
کامونکے (نمائندہ پاکستان)گلی میں کھڑا ہونے سے منع کرنے پر ملزمان نے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تیز اب پھینک کر زخمی کردیا،بتایا گیاہے کہ راحت حسین سکنہ طور سٹریٹ محلہ کسوکی روڈنے محلہ کے عابد عرف کاکا کو گلی میں بلاوجہ کھڑاہونے پرمنع کیا جس کا ملزم کو رنج تھا گزشتہ رات راحت حسین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہواتھا کہ ملزم عابد عرف کاکا اور دونامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا جس سے راحت حسین کی 20سالہ بیٹی غلام فضااور آٹھ سالہ ریدہ زینب شدید زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچادیا گیاسٹی پولیس نے راحت کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا