حافظ آباد:رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر پولیس اہلکار کا تاجر پر تشدد

حافظ آباد:رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر پولیس اہلکار کا تاجر پر تشدد

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد میں پولیس کانسٹیبل نے رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے مقامی تاجر کو لہولہان کردیا۔ جس پر پولیس تھانہ سٹی نے کانسٹیبل سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل محمد رمضا ن ولد لیاقت نے مبینہ طور پر چار سال قبل مقامی تاجر سرفراز احمد سے ایمبرائیڈری دھاگا اُدھار لیاجس کی اس نے ادائیگی نہ کی۔گذشتہ روز تاجر سرفراز احمد وائیں نے کانسٹیبل رمضان سے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو کانسٹیبل رمضان نے اپنے دیگر پانچ مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈے، سوٹوں اور لوہے کے سریوں سے حملہ آور ہوکر سرفراز احمد وائیں کو لہولہاں کرکے شدید زخمی کردیا۔پولیس تھانہ سٹی نے کانسٹیبل رمضان سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کانسٹیبل رمضان کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

علاقائی -