سمبڑیال:چنگ چی رکشہ اُلٹنے سے 12سالہ بچہ جاں بحق

سمبڑیال:چنگ چی رکشہ اُلٹنے سے 12سالہ بچہ جاں بحق

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں شہری کا 1روز قبل خریدا گیا چنگ چی رکشہ دوسرے دن بچوں کو خوشی سے جھولے دینے کے دوران الٹ جانے کے باعث اکلوتے 12سالہ بیٹے کی موت سمیت دیگر بچوں کے شدید زخمی ہونے کا سبب بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے علاقہ ٹبی عنایت شاہ کے رہائشی لطیف شاہ المعروف جج شاہ جس نے گزشتہ روز ہی نیا چنگ چی رکشہ خریدا تھا صبح کے وقت اپنے اورعزیزوں کے بچوں کو رکشہ میں بٹھا کر نیا رکشہ خریدنے کی خوشی میں جھولے دے رہا تھا کہ اچانک گھمنانوالی روڈپر بے قابو ہوکر رکشہ الٹ کرروڈ کنارے گہرے گڑھوں میں گرجانے سے رکشہ پر سوار 12سالہ بیٹا محسن شاہ شدید مضروب ہوگیا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ قریبی عزیز ناظم شاہ کا بیٹا سعد شاہ بھی شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے حادثہ کے بعد علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی جبکہ فوت ہونے والے بیٹے کی اچانک موت پر ماں پر غشی کے دورے پڑتے رہے ۔

مزید : علاقائی