پولیس پر قتل کے ملزم چھوڑنے کا الزام ،ورثا انصاف کیلئے ایس ایس پی آفس پہنچ گئے
لاہور(کرائم سیل) شیراکو ٹ پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض قتل کے ملزم چھوڑ دئے،ورثا انصاف کے حصول کیلئے ایس ایس پی آفس پہنچ گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق شیراکوٹ کے علاقہ بند روڈٖ کی رہائشی آسیہ کے خاوند، 7بچوں کے باپ ایوب کو اعجاز ،فیاض اور سنگرانے لین دین کے تنازع پر قتل کر دیا تھا جس کی انویسٹی گیشن شیراکو ٹ کے سب انسپکٹر وارث نے کی تھی ۔مقتول کی بیوہ نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے الزام لگایا کہ وارث نے تینوں قاتلوں کو حراست میں لے کر ایک ماہ تھانے میں بغیر گرفتاری کے بٹھائے رکھا اور بعد ازاں ملزمان سے 7لاکھ روپے لے کر انہیں چھوڑ دیا ،ہمیں تفتیش پر اعتماد نہیں تھا اس لئے ہم نے تفتیش تبدیل کر والی ہے۔ اس بارے میں سب انسپکٹر وارث کا کہنا تھا کہ الزامات غلط ہیں، ایوب کی موت نشہ کی زیادہ مقدار لینے کی وجہ سے ہو ئی تھی ۔