گڑھی شاہو ،گھریلو جھگڑے پر ظالم شخص نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کر دیا ،ملزم فرار

گڑھی شاہو ،گھریلو جھگڑے پر ظالم شخص نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کر دیا ،ملزم ...
گڑھی شاہو ،گھریلو جھگڑے پر ظالم شخص نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کر دیا ،ملزم فرار

  

 لاہور(کرائم سیل)گڑھی شاہو کے علاقہ میں گھریلو تلخ کلامی پر شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کی رہائشی 22سالہ رمشاء بی بی کی چند سال قبل سہیل نامی شخص سے شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک 2سال کا بیٹا بھی تھا لیکن گھریلو حالات نہایت خراب تھے اور ان کے مابین اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی ۔گزشتہ روز بھی لڑائی ہوئی اورطیش میں آ کر سہیل نے رمشاء کا گلا دبا کر اس کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔اہل محلہ نے مقتولہ کی نعش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی