مناواں، نوجوان پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا

مناواں، نوجوان پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا
مناواں، نوجوان پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا

  

لاہور(کرائم سیل) مناواں کے علاقہ میں 22سالہ نوجوان پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا، قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمی عرفان کے بھائی محمد مجید اور محمود نے بتایا کہ ان کا بھائی بی اے کا طالب علم ہے ۔گزشتہ روز وہ صبح کے وقت گھر کی چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے چھت سے نیچے آ گرا جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ پر شدید چوٹ آئی اور ہڈی ٹوٹ گئی۔

مزید : علاقائی