وزیراعظم نوازشریف اپنے وفد کے ہمراہ ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف اپنے وفد کے ہمراہ ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم نوازشریف اپنے وفد کے ہمراہ ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وزیراعلیٰ ہاﺅس میں وہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیراعلیٰ ، گورنر ، کے الیکٹرک کے حکام اور دیگر شرکت کریں گے ۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیاجس کے بعد وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس روانہ ہوگئے ۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیراطلاعات پرویز رشید ، مشاہد اللہ ، سائرہ افضل تارڑاورعبدالقادربھی موجود ہیں ۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی بحران اور ہلاکتوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ اور گورنر کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی ۔
یادرہے کہ کراچی میں گرمی سے 12سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف نے دوروز قبل کراچی جانا تھالیکن کسی وجہ سے دورہ موخر کردیا لیکن دیر آید ،درست آید ، بالآخر کراچی پہنچ گئے ۔

مزید :

قومی -Headlines -