عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ڈی جی ایل ڈی اے 8 جولائی کو طلب

عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ڈی جی ایل ڈی اے 8 جولائی کو طلب
عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ڈی جی ایل ڈی اے 8 جولائی کو طلب

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو 8 جولائی کو طلب کر لیا۔تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے متعلقہ اتھارٹی کو شہری کا موقف سن کر ایک ماہ میں پلاٹ الاٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاڈی جی ایل ڈی اے نے عدالتی احکامات کو مذاق بنا رکھا ہے جبکہ عدالتی حکم پر عمل کرانا جانتے ہیں۔شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایل ڈی اے نے پلاٹ الاٹ نہیں کیا۔

مزید : لاہور