چاند دیکھنے کا معمہ، وزارت مذہبی امور کا ایک اور کمیٹی بنانے کا فیصلہ

چاند دیکھنے کا معمہ، وزارت مذہبی امور کا ایک اور کمیٹی بنانے کا فیصلہ
چاند دیکھنے کا معمہ، وزارت مذہبی امور کا ایک اور کمیٹی بنانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آن لائن) چاند دیکھنے کا معمہ حل نہ ہو سکا، وزارت مذہبی امور کا ایک اور کمیٹی بنانے کا فیصلہ، کمیٹی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات مرتب کر کے وزارت کو پیش کرے گی، وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا خفیہ اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں چاند دیکھنے کا معاملہ زیر غور آیا اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پورے ملک میں ایک ہی وقت میں ماہ رمضان اور عیدیں منانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے سفارشات مرتب کرکے وزارت مذہبی امور کو پیش کرے گی کمیٹی میں اسلامی نظریاتی کونسل اور رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کو شامل کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -