کراچی: پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے گھر کے قریب اسلحہ لہرا کر تماشا لگانے والا ”سکندر“ گرفتار

کراچی: پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے گھر کے قریب اسلحہ لہرا کر تماشا لگانے ...
کراچی: پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے گھر کے قریب اسلحہ لہرا کر تماشا لگانے والا ”سکندر“ گرفتار

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اسلحہ کے زور پر خوف پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم کاشف چشتی ایک ہاتھ میں کلاشنکوف اور دوسرے ہاتھ میں پستول لہراتا رہا، ملزم کو موقع پر رپورٹ کرتے ہوئے نجی ٹی وی کے ایک صحافی نے قابو کیا، مسلح شخص پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کے گھر کے قریب کراچی کی شاہراہ اتحاد پر نکلا اور اس نے کار پر چڑھ کر فائرنگ شروع کردی، اس نے پولیس اہلکار کو بھی گولی مارنے کی دھمکی دی، بعد ازاں اسے قابو کر کے پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے تھانے منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بے ہوشی کی حالت میں ہے اس کا ذہنی توازن درست نہیں، اس کا نام کاشف اور وہ ڈیفنس کا رہائشی ہے ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور ایس ایم جی برآمد کرلی گئی۔

مزید : کراچی